ترکی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

June 30, 2022

فائل فوٹو

ترکی (ترکیہ) میں منکی پاکس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی تشخیص 37 سالہ شخص میں ہوئی ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو آئسولیٹ کردیاگیاہے۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ منکی پاکس وبا سے عالمی صحت کے نظام کو فی الحال خطرہ نہیں۔

منکی پاکس افریقا کےعلاوہ 50سےزائدممالک میں رپورٹ ہوچکاہے۔