امریکی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون سیاہ فام جج نے حلف اٹھا لیا

June 30, 2022

جج کیٹان جی براؤن جیکسن کی تقریب حلف برداری

کیٹان جی براؤن جیکسن نے امریکی سپریم کورٹ کی پہلی سیاہ فام جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

51 سالہ کیٹان جی 1789 میں قائم ہونے والی امریکی سپریم کورٹ کی 116 ویں جج، چھٹی خاتون جج اور تیسری سیاہ فام جج ہیں، ان سے قبل دو سیاہ فام مرد سپریم کورٹ میں جج بن چکے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال کیٹان جی کو ڈسٹرکٹ کولمبیا کی کورٹ آف اپیلز میں جج تعینات کیا تھا۔

اس سے قبل سیاہ فام خاتون 8 برس تک فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکی ہیں۔

7 اپریل کو امریکی سینیٹ میں کیٹان جی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے حق میں 53 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ پڑے تھے۔

یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن نے 2020 میں اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک سیاہ فام خاتون کو سپریم کورٹ میں تعینات کریں گے۔