محکمہ سکولز پنجاب نے انسداد ڈینگی کارروائیوں کےلئے ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ڈیوٹی لگادی

July 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ سکولز پنجاب نے انسداد ڈینگی کی کارروائیوں کا مانیٹر کرنے کےلئے ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سکولزپنجاب نے صوبے کے 36اضلاع میں انسداد ڈینگی کی کارروائیوں کو مانیٹر کرنے کےلئے ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکڑ ایجوکیشن کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں یہ آفیسر ہفتے میں دو بار وزٹ کریں گے اور انسداد ڈینگی کی ایس او پیز کا جائزہ لیں گے کس حد تک ان پر عمل پیرا ہوا جارہا ہے اور کہاں کہاں غفلت برتی جارہی ہے ان ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے وہ اپنے دورے کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری کریں گے ۔