ملتان(سٹاف رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 03میٹر منقطع، 55 کیسز کی چیکنگ ۔تفصیلات کے مطابق ایک میٹر جو شفٹ ہوا تھا کاٹ لیا گیا ،دو میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیے گئے۔یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف گیس چوری کا خاتمہ ہے بلکہ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی، اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ بھی شامل ہے۔اس موقع پر جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے کہا کہ صارفین کی جان و مال کی حفاظت ادارے کیلئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔