ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے بارودی کار حملے میں 15 اہلکاروں کی شہادت اور 5 کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ دہشتگرد ریاست کے امن وامان کو چیلنج کر رہے ہیں ان کا خاتمہ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے،دہشت گردی کسی ایک علاقے کا نہیں بلکہ ایک مشترکہ قومی مسئلہ ہے جس کے سدباب کیلئے سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا،دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ بیانیے کی بھی جنگ ہے جس میں پوری قوم کو متحد ہو کر شرپسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔