• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو پی ایچ ڈی اسکالرز کااپنے تحقیقی مقالہ جات کا کامیاب دفاع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کی دو پی ایچ ڈی اسکالرز مبینہ نرگس اور ہاجرہ سلیم کااپنے تحقیقی مقالہ جات کا کامیاب عوامی و مجلسی دفاع ، جائزہ کمیٹیوں نے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کیے جانے کی سفارش کر دی۔پی ایچ ڈی اسکالر مبینہ نرگس کے تحقیقی مقالے کا عنوان ’’ایران میں خواتین کی سماجی و سیاسی حیثیت (1925ء تا 1989ء)‘‘ تھا، جس میں ایران میں خواتین کے سماجی و سیاسی کردار کے تاریخی ارتقاء کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، مقالے کے سپروائزر پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالرشید خان تھے جبکہ بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیرتھے،دوسری پی ایچ ڈی اسکالر ہاجرہ سلیم کے تحقیقی مقالے کا عنوان ’’برطانوی انتظامی نظام اور تقسیمِ ہند (1940ء تا 1947ء)‘‘ تھا۔ مقالے میں برصغیر کی سیاسی صورتحال، تحریکِ آزادی اور تقسیمِ ہند میں برطانوی انتظامی ڈھانچے کے کردار کا تحقیقی جائزہ پیش کیا گیا۔مقالے کے ریسرچ سپروائزر پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالرشید خان ، جب کہ بیرونی ممتحن ڈاکٹر نعمانہ کرن تھیں ۔
ملتان سے مزید