• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں چھاپے ‘بے نظیر انکم سپورٹ کے متعدد ایجنٹ گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے ضلع ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا جو مستحقین سے ناجائز رقم وصول کر رہے تھے ایف آئی اے نے محمد صفدر وزیر خان گل محمد خان اور محمد رمضان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے چھ لاکھ 30 ہزار روپے اور آٹھ لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کئے تھے۔ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے دو ملزمان محمد رمضان اور گل محمد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی باقی تین ملزم محمد صفدر وزیر خان اور محمد خان ابھی تک جیل میں ہیں۔
ملتان سے مزید