متحدہ عرب امارات میں پیٹرول 12 فیصد مہنگا

July 01, 2022

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہوگیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم یعنی پاکستانی 257 روپے ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہونے کے بعد فی لیٹر قیمت 4.76 درہم یعنی پاکستانی 265 روپے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔