• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF دباؤ، 10 اور 5 روپے لیوی عائد، پٹرول 14.85، ڈیزل 13.23 روپے مزید مہنگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم جولائی (آج ) سے ہوگیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 14روپے 85 پیسے‘ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر‘ مٹی کا تیل 18روپے 83 پیسے‘ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول مہنگا، الیکٹرک سائیکل کہاں سے خریدی جائے؟


قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی 248 روپے 74 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پیٹرولیم لیوی کو بھی شامل کیا گیا ہے‘پٹرول پر 10‘ہائی اسپیڈ ڈیزل ‘ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور کرنسی کی قدر میں فرق کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور پیٹرولیم لیوی کو مرحلہ وار عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ترقیاتی شراکت دار ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ کیے گئے اتفاق کے مطابق بڑھائی گئی ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔ 

اہم خبریں سے مزید