ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، عمران خان

July 01, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی ایاز امیر پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سینئر صحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ شہریوں، صحافیوں اور حزب اختلاف کے سیاستدانوں کے ساتھ روا رکھےجانے والے تشدد اور جعلی پرچوں کے ساتھ پاکستان فسطائیت کی بدترین دلدل میں اتر رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب ریاست اخلاقی بالا دستی کھو دیتی ہے تو تشدد پر اتر آتی ہے۔