کرن جوہر ناخوش شادیوں کی وجہ ہیں، سمانتھا رتھ پرابھو

July 02, 2022

بھارتی اداکارہ سمانتھا رُتھ پرابھو نے فلم ساز کرن جوہر کو ناخوش شادیوں کی وجہ قرار دے دیا۔

کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کا آغاز جلد ہونے جارہا ہے۔ مزاح اور نجی زندگیوں سے متعلق گفتگو سے بھرپور اس شو میں اکشے کمار، سارہ علی خان، شاہد کپور سمیت دیگر اسٹارز بطور مہمان شریک ہوں گے۔

شو کے پرومو میں اداکارہ سمانتھا رُتھ پرابھو کا کہنا ہے کہ کرن جوہر ’ناخوش شادیوں‘ کی وجہ ہیں۔

پُرمزاح انداز میں کہی گئی اپنی بات کو سمانتھا نے یوں بیان کیا کہ کرن جوہر زندگیوں کو ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی طرح دکھاتے ہیں، لیکن اصل میں یہ ’کے جی ایف‘ کی طرح ہوتی ہیں۔

یہ بات کہہ کر نہ صرف خود سمانتھا بلکہ ان کے سامنے بیٹھے کرن جوہر بھی زور دار قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

خیال رہے کہ سمانتھا نے 2017 میں جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار ناگا چیتنیا سے شادی کی تھی جبکہ دونوں میں 2021 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔