بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کیلئے کسان پھر تیار

July 03, 2022

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیلئے کسان ایک بار پھر تیار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کسان رہنما آج 3 جولائی کو آئندہ کی حکمت عملی کیلئے ملاقات کرنے جارہے ہیں۔

یہ اجلاس دہلی کے قریب غازی آباد میں ہونےجارہا ہے اور اس میں معروف کسان رہنما شرکت کرینگے۔

دوسری جانب بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رہنمائوں کی جانب سے تاریخ اور مقام کے اعلان کے انتظار میں ہیں۔