پاکستان جونیئر لیگ کے لوگو کی رونمائی، پرومو بھی جاری

July 03, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اکتوبر میں ہونیوالی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے لوگو کی رونمائی کردی جبکہ لیگ کا پہلا پرومو بھی جاری کردیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ کا لوگو سوشل میڈیا پر ایک پرومو کے ساتھ جاری کیا گیا۔

نوجوان کرکٹرز کو متاثر کرنے کے لیے اس پرومو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اوپنگ بیٹر امام الحق اور فاسٹ بولر حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس لیگ کا پہلا ایڈیشن اس سال اکتوبر میں کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔