چاڈ، سرکاری تیل کمپنی کو لاکھوں ڈالر کا چونا لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

July 04, 2022

چاڈ(اے ایف پی)چاڈ کی سرکاری تیل کمپنی کو لاکھوں ڈالر کا چونا لگانے والے افراد کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا،ملزمان کیخلاف کرپشن کے تحت کارروائی کی جارہی ہے،حکومتی ذرائع نے اتوار کو اے ایف پی کو بتایا کہ تفتیش کاروں نے گزشتہ دس روز کے دوران تیل کمپنی میں سینئر حکام کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،اس کارروائی کی روشنی میں 21 ملین ڈالرز کا گھپلا کرنے والے کچھ افراد کو گرفتاربھی کیا گیاہے،چاڈ کی سرکاری آئل کمپنی SHT13ارب سی ایف اے فرینکس کے گھپلوں میں جن افراد کو گرفتار کیا تھا ان میں سے بعض کو رہا بھی کردیا گیا ہے۔