سعودی عرب، سکیورٹی فورسز کی غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں جاری

July 04, 2022

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 13 ہزار 511 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے نے سیکورٹی فوسز کے جاری اعداوشمار کے حوالے سے بتایا کہ 23 سے 29 جون 2022 کے درمیان 13 ہزار 511 غیر قانونی تارکین گرفتار کیا ہے جن میں سے 8073 افراداقامہ قوانین کی خلاف ورزی ، 3368 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور 2070 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد میں 57 فیصد یمنی، 31 فیصد ایتھوپین جبکہ 12 فیصد دیگر ممالک کے تارکین وطن شامل ہیں۔