کراچی، مختلف علاقوں میں بارش، بجلی کی فراہمی معطل

July 04, 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ناگن چورنگی، بفر زون اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارشوں کے سلسلے کی شدت میں کمی آگئی ہے تاہم اس کا مرکز بحیرہ عرب میں موجود ہے۔

آج سے بدھ کے دوران کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے زیریں علاقوں، بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔