کشمیر پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان

July 05, 2022

فائل فوٹو

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

ترجمان کے پی ایل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں 25 ٹی ٹوئنٹی ڈے اینڈ نائٹ میچز 11 سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی براڈ کاسٹنگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معیار جیسی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپائے کیم، ہاک آئی اور بگی کیم کی مدد سے کے پی ایل کی کوریج کی جائے گی۔