چین: کورونا میں اضافہ، 3 دن میں دو بار کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان

July 05, 2022

شنگھائی سمیت چین کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حکام نے شنگھائی میں شہریوں کے 3 دنوں کے اندر دو بار کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی میں گزشتہ روز کورونا کے 8 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

ژیان شہر میں 18 کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا۔

ژیان میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر تفریحی مقامات، کاروبار، اسکول اور ریسٹورنٹ ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

چین بھر میں آج کورونا کے مقامی سطح پر پھیلنے والے 335 کیسز رپورٹ ہوئے۔