دنیا کے معروف ترین ٹک ٹاکر خابی لیم حافظِ قرآن بھی ہیں

July 06, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

ٹک ٹاک ایپ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر خابی لیم سے متعلق نئے انکشاف نے سب کو چونکا دیا ہے۔

معروف سینیگالی، ٹک ٹاکر و یوٹیوبر خابی لیم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک باعمل مسلمان اور حافظِ قرآن ہیں۔

22 سالہ سینیگالی یوٹیوبر و کامیڈین خابی لیم اپنی خاموش کامیڈی اور صرف ہاتھوں کے اشاروں سے مزاحیہ ویڈیوز اور مشکل ’لائف ہیکس‘ کو آسان کر کے دکھانے سے متعلق کافی شہرت رکھتے ہیں۔

خابی لیم کا تعلق سینیگال سے ہے جبکہ وہ اٹلی میں مقیم ہیں۔

خابی لیم کو 2022ء میں مختصر ویڈیو اپلوڈنگ ایپ ٹک ٹاک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ خابی لیم کے سب ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معروف ترین شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔

خابی لیم کو انسٹا گرام پر78.5 ملین، ٹوئٹر پر 2 لاکھ سے زائد جبکہ فیس بُک پر1,233,114 صارفین فالو کر رہے ہیں۔