غذر: آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ، 8 افراد جاں بحق

July 06, 2022

فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں شیر قلعہ میں آسمانی بجلی گِرنے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابقگاؤں شیر قلعہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران لاپتہ محکمۂ برقیات کے 6 ملازمین محفوظ ہیں۔

ڈی سی غذر نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز گاؤں شیر قلعہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر اور 2 بجلی گھر زیرِ آب آگئے تھے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے محکمۂ برقیات کے 6 ملازمین بھی لاپتہ ہو گئے تھے۔