سلیمان شہباز کا عمران اسماعیل کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

July 06, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 1 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سولر کنٹریکٹ سے متعلق عمران اسماعیل نے بے بنیاد الزامات لگائے۔

عمران اسماعیل کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ان الزامات کی وجہ سے ان کی نیک نامی اور شہرت کو نقصان پہنچا۔

سلیمان شہباز کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ عمران اسماعیل 14روز میں معافی مانگیں، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری عمارتوں کے لیے سولر پینل کی خریداری شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی کمپنی سے کی جائے گی۔