رنبیر دنیا کے بہترین باپ بننے کے خواہش مند

July 07, 2022

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور جن کی اس برس اپریل میں اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی ہوئی تھی اور حال ہی میں یہ خبر آئی ہے کہ رنبیر کی اہلیہ امید سے ہیں۔

رنبیر اب اپنے بچے کی متوقع پیدائش کے سلسلے میں خاصے جذباتی ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ دنیا کے بہترین باپ بننے کے خواہش مند ہیں۔

رنبیر کپور نے یہ بات حال ہی میں اس وقت کہی جب وہ ایک معروف بھارتی ٹیلی ویژن پروگرام میں مدعو تھے، جس کے دوران انہوں نے ڈرامہ سیریز انوپما کی اداکارہ روپالی گنگولی سے والدین بننے کے لوازمات اور فرائض پر ٹپس حاصل کیے۔

رنبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا بہترین باپ بننے کے لیے آپ میری مدد کریں گی۔

جس پر روپالی نے انہیں ایک گڑیا لے کر یہ بتایا کہ کس طرح بچے کو اپنے بازوؤں میں سنبھالا جاتا ہے۔

رنبیر نے گڑیا کو اٹھا کر بچوں سے کی جانے والی گفتگو کے انداز میں کہا الے لے میری بیٹی، انہوں نے اس موقع پر بچے کے ڈائپر تبدیل کرنا اور اسے فیڈ کروانا بھی سیکھا۔

اس دلچسپ تربیتی انداز پر ایک پرستار نے ویڈیو شیئر کراتے ہوئے لکھا، یہ تو بہت ہی کیوٹ لگ رہا کہ روپالی صاحبہ رنبیر کی تربیت کر رہی ہیں، مزید کئی پرستاروں نے بھی اس پر کمنٹس کیے۔