کراچی میں تیز بارش، گرین لائن بس سروس عارضی طور پر معطل

July 07, 2022

فوٹو: فائل

کراچی میں مسلسل تیز بارش کے باعث گرین لائن بس سروس کا آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان گرین لائن بس سروس کا کہنا ہے کہ گرین لائن کوریڈور کلیئر ہونے پر سروس دوبارہ بحال کی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سینٹرل اور اطراف میں مسلسل تیز بارش کی وجہ سے گرین لائن ٹریک بھی زیر آب ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے مسافر بھی اسٹیشن تک نہیں پہنچ پا رہے۔