کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

July 17, 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔

شہر قائد میں ہونے والی اس تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی بھی بند کردی گئی۔

کراچی کے علاقے قائد آباد، بن قاسم، کورنگی، ملیر، لانڈھی، ڈیفنس میں بارش ہوئی۔

اسی طرح صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور کیماڑی میں بھی تیز بارش جاری ہے، جبکہ گلشن اقبال ، گلستان جوہر میں بھی بارش ہوئی۔

ملیر ہالٹ اور کلفٹن ڈیفنس میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا اور اسکیم 33 میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔