منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق کیس ڈی لسٹ میں شامل

July 18, 2022

منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق کیس ڈی لسٹ میں شامل کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے بینچ کی عدم دستیابی پر کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو کل کیس کی سماعت کرنا تھی۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل تھے۔

تحریک انصاف نے منحرف اراکین کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔