یہ کون لاڈلے ہیں؟ جو دیواریں پھلانگ کر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں رات گئے گھسے، پرویز رشید

July 23, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ یہ کون لاڈلے ہیں؟ جو دیواریں پھلانگ کر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے دفتر میں رات گئے گھس گئے۔

اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ان کے وکلا بھی آگئے، رجسٹرار ان کی پٹیشن بننے کا بھی منتظر رہا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کیا یہ سہولت صرف عمرانی لاڈلوں کو ہی حاصل رہتی ہے، توہین عدالت کے قوانین باقی تمام پاکستانیوں کو گرفت میں لینے کے لیے ہیں۔