آج کے فیصلے سے غیر مناسب صورتحال پیدا ہوگئی، ملک احمد خان

July 26, 2022

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹکے آج کے فیصلے سے غیر مناسب صورتحال پیدا ہوگئی۔

ملک احمد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں سپریم کورٹکے حمزہ شہباز کے خلاف اور پرویز الہٰی کے حق میں آئے فیصلے پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح 10 ووٹ منہا کرانے کا فیصلہ غلط تھا، تو 25 ووٹوں کو نہ گننے کا فیصلہ بھی غلط تھا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک ہی جیسے معاملے پر پہلے ووٹ شمار نہیں ہوئے، اب شمار کیے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ آئین میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں۔