کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

July 28, 2022

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو خراب کرنے میں ہم سب کا ہاتھ ہے، ہم وہ کام کرنے میں ناکام رہے جو عوام چاہتے تھے۔

شہری منصوبہ بندی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ہزار تین میں بائیس شاہراہیں کمرشل کردی گئیں، دو منزلہ عمارت کی جگہ بلند عمارتیں بن گئیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورٹ میں کمرشلائزیشن کے خلاف کیسز یکدم مسترد کردیے گئے۔