لاہور کے تاجر نے بتایا حمزہ نے پارٹی فنڈ کے نام پر پیسے لیے، شہباز گل

July 28, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) بھتہ لیتے ہیں، لاہور کے تاجر نے بتایا پارٹی فنڈ کے نام پر حمزہ نے پیسے لیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ دنیا بھر میں اساتذہ، ڈاکٹر اور صحافی وغیرہ شہریوں کی مدد سے الیکشن لڑتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں وڈیرہ یا سرمایہ دار آ سکتا ہے، وڈیرہ یا سرمایہ دار پیسہ بناتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں خرچ کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانیوں سے پیسے لیے اور الیکشن لڑنے کے لیے فنڈ اکٹھے کیے۔