میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری کو ہالی ووڈ میں واپسی کیلئے استعمال کیا؟

August 01, 2022

فائل فوٹو

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل پر شہزادہ ہیری سے شادی کو ہالی ووڈ انڈسٹری کی سرفہرست اداکاراؤں میں شامل ہونے کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایک شاہی مبصر اور سوانح نگار نے میگھن مارکل کے ارادوں کے بارے میں یہ انکشاف کیا ہے کہ میگھن کے والد تھامس مارکل نے مجھے بتایا کہ وہ شادی میں شرکت کرنے والے لوگوں کو میگھن سے بہتر جانتے ہیں کیونکہ وہ ان سب کے ساتھ اے بی سی اور دوسرے اسٹوڈیوز میں فلم کی عکس بندی کروا چکے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میگھن اوپرا کو بالکل نہیں جانتی تھی، میگھن صرف چند منٹوں کے لیے ایک بار اوپرا سے ملی، اور نہ ہی وہ جارج کلونی کو جانتی تھی۔

شاہی مبصر نے میگھن کے والد کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا کہ یہ سب کچھ اس کے مستقبل کے لیے تھا، جب وہ شادی کے بعد ہالی ووڈ میں واپس آئیں تو اُنہوں نے اس شادی کو اپنا کیریئر بنانے کے لیے استعمال کیا۔