پی ٹی آئی کی دو نمبری دیکھیں وہ ڈی نوٹیفائی ہونے کیخلاف عدالت چلے گئے، راجہ ریاض

August 01, 2022

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 ممبران کو ڈی نوٹیفائی کیا، مگر ان کی دو نمبری دیکھیں اب وہ فیصلے کے خلاف عدالت گئے ہیں۔

اپنے بیان میں راجہ ریاض نے کہا کہ عمران نیازی اگر استعفے کی بات کرتے ہو تو فرح خان کی کرپشن کا جواب دو، میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں اگر عمران خان قومی اسمبلی میں آکر بیٹھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کرپشن اور فارن فنڈنگ پر جواب دینا ہو گا۔