امریکہ اور نیٹو روس کی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ، صدر پیوٹن

August 06, 2022

سینٹ پیٹرزبرگ(اے ایف پی/ جنگ نیوز) روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے سمندروں پر غلبہ پانے کی کوشش اورروسی سرحد کے قریب نیٹو کا پھیلائو ماسکو کی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار روز روس کے بحری دن کے موقع پر نئے بحری ڈاکٹرائن میں کیا گیا ہے جس پر صدر پیوٹن نے دستخط کئے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ نئی پالیسیوں سے روسی بحریہ ایک ’عظیم سمندری طاقت‘ بن کر اُبھرے گی۔روسی صدر نے اعلان کیا کہ روسی بحریہ کو جلد ہائپر سونک میزائل فراہم کر دیے جائیں گے۔ ہائپر سونک میزائل آواز سے بھی پانچ گنا تیز رفتار ہوتے ہیں۔