روس: ہائپر سونک میزائل پروجیکٹ سے وابستہ سائنسدان غداری کے الزام میں گرفتار

August 07, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے ہائپر سونک میزائل پروجیکٹ سے وابستہ نامور روسی سائنسدان کو غداری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ایلگزینڈر شیپلیوک انسٹیٹیوٹ آف تھیوریٹیکل اینڈ اپلائیڈ مکینکس آف رشین اکیڈمی کی سائبیریا برانچ میں بطور ڈائریکٹر تعینات تھے۔ ڈاکٹر ایلگزینڈر کی گرفتاری سے قبل رواں برس مزید دو روسی سائنسدانوں کو بھی غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 27 جون کو ادارے کے چیف ریسرچر ایناتولی میسلوو کو پر ہائپر سونک میزائل سے متعلق خفیہ معلومات منتقل کرنے پر غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ڈاکٹر ایلگزینڈر کی گرفتاری کو اسی گرفتاری سے جوڑا جا رہا ہے۔