پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام

August 08, 2022

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان اسپورٹس پالیسی کے تحت کیا گیا۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا، تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی احسان مزاری نے بھی ارشد ندیم کو زبردست کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔