تنخواہوں اور مراعات کے مسئلے پر ٹرین ورکر 13 اگست سے دوبارہ ہڑتال کرینگے، شہری شدید متاثر ہونگے

August 08, 2022

لندن (پی اے) تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے مطالبات منوانے کیلئے اسلیف یونین کے کارکن ٹرین ورکرز 13اگست کو 24اگست کو ہڑتال کریں گے ،ہڑتال کااعلان ایک ایسے وقت کیاگیاہے جبکہ ہفتہ کا دن فٹبال، مانچسٹر میں ،لندن اور برائیٹن میں ہونے والی پریمیئر لیگ کے میچوں کی وجہ سے بہت مصروف اختتام ہفتہ ہوگا اور ہڑتال سے یہ تمام شہر بری طرح متاثر ہوں گے۔مسافروں کو مشورہ دیاگیاہے کہ وہ سفر کے حوالے سے تازہ ترین ایڈوائس پر عمل کریں ،گھر سے نکلنے سے قبل چیک کرلیں اور سفر کیلئے پہلے سے زیادہ وقت مختص کریں ،دوسری کمپنیاں ہڑتال میں شریک نہیں ہیں لیکن توقع ہے کہ وہ بھی بہت مصروف ہوں گی ،ہڑتال سے ارائیوہ ریل لندن،ایونٹی ویسٹ کوسٹ، کراس کنٹری، گریٹر انگلیا بشمول اسٹینسٹیڈ ایکسپریس، گریٹ ویسٹرن، ہل ٹرین، LNER، لندن اوورگرائونڈ، سائوتھ ایسٹرن اور ویسٹ مڈلینڈز کی ٹرینیں متاثر ہوں گی، مسافروں سے کہاگیاہے کہ وہ اتوار 14اگست سے سفر شروع کرنے پر غور کریں ،پیشگی ٹکٹ لینے والے ایک دن قبل یا 16اگست تک کسی دن اپنے ٹکٹ استعمال کرسکتے ہیں یا ان کی تاریخ تبدیل کراسکتے ہیں یا اپنے ٹکٹ کی قیمت واپس لے سکتے ہیں۔ریل ڈلیوری گروپ کے چیئرمین اسٹیو منٹگمری کا کہناہے کہ ہمیں اس بات پر حقیقی معنوں میں مایوسی ہوئی کہ اسلیف چند ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ مسافروں اور تاجروں کے اختتام ہفتہ کے پروگراموں کو غیر یقینی کاشکار بنادیا ہے میں پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر کہتا ہوں کہ میں اسلیف کی قیادت سے آج ،کل یا اگلے ہفتے کسی دن بھی بات چیت کرنے کو تیار ہوں تاہم اس کے لئے انھیں ہڑتال کی کال واپس لینا ہو گی انھوں نے کہا کہ ہمارے مسافر اور عملے کے ارکان ہم سے یہی توقع کرتے ہیں کہ ہم بات چیت کرکے کوئی راستہ نکالیں انھوں نے کہا کہ ہم مسافروں کو پہنچنے والی ممکنہ حد تک کم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے لیکن مسافروں سے بھی کہیں گے کہ اگر آپ متاثرہ روٹس پر سفر کرنے جارہے ہوں تو پہلے ہی سے پلان بنالیں اور سفر سے متعلق تازہ ترین ایڈوائس چیک کرلیں ،انھوں نے کہا کہ دوسری سروسز اور کاروبار کی طرح چیزیں جمود کاشکار نہیں رہیں گی اور ہمیں وقت کے مطابق چلتے رہناہوگا انھوں نے کہا کہ ہم اخراجات زندگی میں اضافے سے پڑنے والے اثرات سے واقف ہیں اس لئے اپنے لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہتےہیں۔اس کیلئے ہمیں کہیں سےرقم حاصل کرنا ہوگی کیونکہ ہم اپنے ٹیکس دہندگان سے یا مسافروں سے مزید رقم کا مطالبہ نہیں کرسکتے اس کیلئے ہمیں سسٹم کو جدید تربنانا ہوگا اور مسافروں کے رویئے کو تبدیل کرنا ہوگا ،یہ ضروری اصلاحات کرکے جس میں اختتام ہفتہ رضاکارانہ خدمات حاصل کرنے پر انحصار ختم کرنے کیلئے وقت کی پابندی میں مزید بہتری لاناہوگی ،اتوار کی سروس کو زیادہ لچکدار بنانا ہوگا اور اس طرح ہونے والی تنخواہوں میں اضافے کی صورت ملازمین کو دینا ہوگی مزید ہڑتالوں سے لوگوں کو مالی طورپر نقصان پہنچے گا اور اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہمارے پاس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کم رقم ہوگی ،ہم اسلیف کی قیادت پر زور دیتے ہیں کہ آئیں بات کریں تاکہ ہم کسی سمجھوتے پرپہنچ سکیں جو ٹیکس دہندگان اور عملے دونوں کیلئے منصفانہ اور مناسب ہو اور جس سے ہماری ریلوے کا مستقبل زیادہ تابناک ہوسکے ،ادھر ریل میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ (RMT) یونین ،ٹرانسپورٹ کے تنخواہ دار ملازمین کی ایسوسی ایشن ٹی ایس ایس اے اور یونائیٹ نے 18اور 20اگست کو مزید ہڑتال کا اعلان کیاہے جبکہ آر ایم ٹی لندن انڈر گرائونڈ پر 19 اگست کو ہڑتال کرے گی۔