محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا: فواد چوہدری

August 08, 2022

—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہمحرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواہد چوہدری نے کہا کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 2 کروڑ روپے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 5 ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔