13 اگست کو کارکن فیض آباد پہنچیں: TLP

August 08, 2022

—فائل فوٹو

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے 13 اگست کو اپنے کارکنوں کو فیض آباد پہنچنے کی کال دے دی۔

ٹی ایل پی کے سیکریٹری اطلاعات محمد امجد رضوی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مانگی گئی، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

محمد امجد رضوی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا ہم بھارت سے آئے ہیں؟ ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، عمران خان کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت ہے تو ہمیں کیوں نہیں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس کے لیے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دے دی ہے، جہاں پر سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کا بھرپور استقبال ہو گا۔

سیکریٹری اطلاعات ٹی ایل پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔