مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فورسز نے محرم کے جلوس روک دیے

August 08, 2022

—فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جارحیت جاری ہے، قابض بھارتی فورسز نے محرم کے جلوس روک دیے جبکہ متعدد عزاداروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

کے ایم ایس کے مطابق سری نگر اور ملحقہ علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے انٹر نیٹ اور موبائل سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی پابندیوں کے باوجود کئی علاقوں میں کشمیریوں نے جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز 1989ء سے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندیاں لگاتی آ رہی ہے۔