عثمان مختار کو سوشل میڈیا سے نفرت ہے: اہلیہ کا انکشاف

August 08, 2022

—فائل فوٹو

معروف اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر کو سوشل میڈیا کے استعمال سے نفرت ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران صارف نے عثمان مختار کی اہلیہ سے پوچھا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ وہ سوشل میڈیا سے بالکل غائب ہو گئے ہیں۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے زنیرہ نے کہا کہ وہ یہاں ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عثمان مختار سوشل میڈیا کے استعمال سے نفرت کرتے ہیں، اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں۔

اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہوں لیکن اُنہیں یہ بھی بتاتی ہوں کہ لوگ اُنہیں بہت زیادہ یاد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ عثمان مختار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں، ان کے مقبول ترین ڈراموں میں ’انا‘ اور ’ثبات‘ شامل ہیں۔