الجزائر: کشتی اُلٹنے سے 7 افریقی ہلاک

August 08, 2022

—فائل فوٹو

الجزائر کے ساحلی علاقے میں کشتی اُلٹنے کے نتیجے میں 7 افریقی تارکِ وطن ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا نے کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابقالجزائر کے ساحلی علاقے میں کشتی اُلٹنے سے ڈوبنے والے 6 افریقی مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 7 افراد ہلاک ہو گئے۔