ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کی معطلی فوری منسوخ کی جائے ،جمعیت س

August 09, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام (س ) کے مرکزی رہنماء اور صوبائی ترجمان مولانا محمد شفیق دولت زئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم باغ میں آل پارٹیز کامطالبہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کی معطلی منسوخ کرنے کے مطالبہ تھا یہ مطالبہ قلعہ سیف اللہ کے عوام کے ہے جن کی جمعیت (س) بلوچستان مکمل حمایت کرتی ہے اگر صوبائی حکومت نے عوام کے مطالبےکو نظرانداز کیا تو عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے چونکہ ڈی سی قلعہ سیف اللہ انتہائی دیانتدار ،اصول پرست عوام کی بلا تعصب خدمت انجام دینے والے سینئر تجربہ کار آفیسر ہیں جن کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں جبکہ حالیہ بارشوں کے دوران ڈی سی قلعہ سیف اللہ حج کی ادائیگی کیلئے گئے تھے، حج سے واپسی پر بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فوراً تفصیلی دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد شروع کی مگر افسوس کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران عوام کیلئے خصوصی پیکیج اورزمینداروں کیلئے ٹریکٹر کی منظوری کرانا ضروری تھا۔