پاکستان میں کورونا وائرس کیسز 15 لاکھ 60 ہزار سے متجاوز

August 09, 2022

—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 421 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 159 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 508 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 60 ہزار 250 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 97 لاکھ 51 ہزار 291 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔