پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 352 کیسز رپورٹ

August 10, 2022

—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 352 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 153 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 508 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 60 ہزار 602 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 325 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 97 لاکھ 64 ہزار 616 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔