ایران: پہلی بار درآمدات کیلئے کرپٹو کرنسی میں ادائیگی

August 10, 2022

جنوبی ایران میں واقع شاہد رجائی بندرگاہ

ایران نے کرپٹو کرنسی استعمال کرتے ہوئے پہلی درآمدات کی ہیں، یہ بات نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’تسنیم نیوز‘ نے ایک رپورٹ میں بتائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ممکنہ طور پر ایران امریکی پابندیوں کا اثر زائل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

ابتدائی طور پر ایران نے اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر مالیت کی درآمدات کی ہیں۔

اس طرح ایران امریکی ڈالر کے غلبے والے عالمی مالیاتی نظام پر انحصار ختم کرکے ان ممالک کے ساتھ تجارت کرسکتا ہے جن پر امریکی پابندیاں نافذ ہیں جیسا کہ روس۔

ایران کی وزارت صنعت و تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ستمبر کے آخر تک مخصوص ممالک سے غیر ملکی تجارت کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہی ہوا کرے گی۔