• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی تجزیہ کاروں کا افغانستان کو پاکستان سے متعلق روش بدلنے کا مشورہ

ماہرین قومی سلامی اور دفاعی تجزیہ کاروں نے افغانستان کو پاکستان سے متعلق اپنی روش بدلنے کا مشورہ دیدیا۔

ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا ہے کہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف کارروائی براہِ راست حرمین شریفین کے محافظوں پر حملہ ہے ۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کو چاہیے کہ اپنی روش بدلے، فیلڈ مارشل کا علماء و مشائخ سے خطاب نظریاتی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے ۔

ماہرِ سیکیورٹی امور ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے علماء و مشائخ کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں بتایا، علماء کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو طالبان کے ساتھ اجاگر کریں ۔

دفاعی تجزیہ کار میجر ریٹائرڈ طارق رشید نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے علماء کو نہایت مفصل انداز میں پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے چیلنج کے بارے میں آگاہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید