ڈی آئی خان: پولیس کی گاڑی میں دھماکا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

August 10, 2022

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی گاڑی میں دھماکا ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

آرمی کوئیک ری ایکشن فورس نے فوری طور پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔