100 اور 1500 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی

August 11, 2022

خانیوال (نمائندہ جنگ) 100ور 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اگست کو ہوگی 100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک،دوسرا انعام2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرے انعام میں ایک ہزارروپے مالیت کے 1199انعامات ہیں جبکہ 1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 185000روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔