بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار

August 11, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں بھی پہلے نمبر پر ہیں۔ ون ڈے میں محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔ ون ڈے کی نئی درجہ بندی میں شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈکے ٹرینڈ بولٹ بدستور پہلے اور بھارت کے جسمپریت بمرا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، افغانستان کے راشد خان تیسرے، انگلش اسپنر عادل رشید چوتھے، آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔