نواب رئیسانی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی جاری

August 11, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، وفاقی وزیر طلحہ محمود ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ ، وفاقی وزیر مملکت حاجی ہاشم نوتیزئی ، میر جمعہ خان کبدانی ، ڈی جی توانائی غلام رسول ، فرحان جبل ، صدام حسین ، محرم خان زہری ، چارٹرڈ اکاؤٹنٹ (ہالینڈ) فرخ جنجوعہ ، ضلعی الیکشن کمشنر چمن ودود احمد ، آغا ایوب جان احمد زئی ، سردار ذادہ غوث بخش پندرانی ، سردار ذادہ عبدالعزیز نوتیزئی ، ممتاز عالم دین مولوی جاوید لہڑی ، نیاز جعفر ، عظمت کاکڑ ، حافظ امیرحمزہ جعفر ، محبوب شاہ مندوخیل ، علی یاور ہزارہ ، عبدالہادی ہزارہ ، پی ٹی اے کے داؤد درانی ، میر قلم خان ، محاذ اللہ کاکڑ ، خلیل الرحمٰن رئیسانی ، سراج مینگل ، ہمایوں لانگو ، منظور شاہوانی ، عمران لانگو ، عدنان صدیق ، مدثر صدیق ، محمد سیف خان ترین ، ٹھیکیدار عرض محمد محمد حسنی ، قاضی حمید شہزاد ، عبدالحکیم لہڑی ، نذیر احمد کرد ، میرالطاف محمد شہی ، میر غلام حسین جتک ، عبدالستار جتک ، ملک ریاض سیلاچی ، حاجی رفیع اللہ رئیسانی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراوان ہائوس اسلام آباد اور سراوان ہاؤس کوئٹہ میں لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔