• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کی کارکردگی اور انتظامی امور کے حوالے سے اجلاس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں شہریوں کو پانی کی فراہمی، واسا کی کارکردگی اور انتظامی امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی واسا مجیب الرحمن کاکڑ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی مجیب الرحمن کاکڑ نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں واسا کے مجموعی طور پر 544 ٹیوب ویلز موجود ہیںجن میں سے 387 فعال جبکہ 167 ٹیوب ویلز فنڈز کی کمی کے باعث غیر فعال ہیں شہر میں شہریوں کی روزانہ پانی کی ضرورت تقریباً 60 ملین گیلن ہےجبکہ واسا 31 ملین گیلن پانی فراہم کر رہا ہےیوں طلب اور رسد میں نمایاں فرق موجود ہےواسا کے ٹیوب ویلز کے علاوہ شہر میں تقریباً 998 زرعی ٹیوب ویلز اور 1400 کے قریب کمرشل ٹیوب ویلز بھی موجود ہیںان میں سے بیشتر نجی کمرشل ٹیوب ویلز غیر رجسٹرڈ ہیں شہر میں گھریلو و کمرشل صارفین کی تعداد 97 ہزار سے زائد ہےجن سے واسا کو تقریباً 240 ملین روپے سالانہ ریونیو حاصل ہوتا ہےصوبائی بجٹ میں واسا کے لیے تقریباً 3 ارب 705 ملین روپے مختص کیے جاتے ہیںجبکہ واسا کے مجموعی اخراجات 4 ارب 64 ملین روپے سے زائد ہیں دشت والفیلڈبند ہونے کے باعث سریاب کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے ذیشان لاشاری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوئٹہ کے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید